0
Wednesday 11 Nov 2020 12:22

اقتدار کی منتقلی کو کوئی نہیں روک سکتا، جوبائیڈن

اقتدار کی منتقلی کو کوئی نہیں روک سکتا، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکی کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے شکست تسلیم نہ کرنے کو شرمناک قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے ٹرمپ کے شکست تسلیم نہ کرنے اور اقتدار کی ہموار منتقلی سے انکار کے بیان کو مسترد کر دیا۔جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ بات تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ ہم جیت گئے ہیں اور وہ ہار چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انکار شرم ناک ہے لیکن اقتدار کی منتقلی کو کوئی نہیں روک سکتا اور تاریخ میں انہیں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جائیگا، ٹرمپ بطور صدر اپنے پیچھے جو وراثت چھوڑ رہے ہیں وہ اچھی نہیں۔ نومنتخب صدر نے کہا کہ ٹرمپ کے تعاون کے بغیر اقتدار کی منتقلی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اور اسے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام بھی دیا کہ صدر صاحب ہم آپ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ جوبائیڈن نے عالمی رہنماؤں کو بھی پیغام دیا کہ گیم میں واپس جارہے ہیں، امریکا واپس آگیا ہے اور تنہا نہیں۔ واضح رہے کہ امریکا میں الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان 14 دسمبر کو ہوگا اور صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کی ہے کہ وہ ووٹوں کی گنتی کے اختتام پر جیت جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 897158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش