0
Wednesday 11 Nov 2020 12:41

ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، آرمی چیف سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، آرمی چیف سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے۔ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ جس میں دوستانہ تعلقات، سرحدی اور دفاعی امور، امن اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس سے قبل نور خان ایئر بیس پر ایڈیشنل سیکریٹری اے آئی ٹی صفدر حیات، ایرانی سفیر سید محمد حسینی، ایرانی سفارت خانے اور وزارت خارجہ کے حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں جبکہ ایران کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد ابراہیم طاہریان بھی جواد ظریف کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلی سطح کا سیاسی و اقتصادی وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈاکٹر جواد ظریف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کرینگے۔
 
خبر کا کوڈ : 897162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش