0
Wednesday 11 Nov 2020 15:40

کراچی سرکلر ریلوے کو 16 نومبر سے بحال کرنیکا اعلان

کراچی سرکلر ریلوے کو 16 نومبر سے بحال کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے 16 نومبر بروز پیر سے کے سی آر کو مرحلہ وار بحال کر رہی ہے۔ ترجمان کراچی ریلوے کے مطابق ابتدائی طور پر کے سی آر کو پیپری سے لانڈھی سے اورنگی تک چلایا جائے گا، دن میں 4 ٹرینیں پپری اور 4 اورنگی سے روانہ کی جائیں گی۔ ترجمان ریلوے کراچی ڈویژن کے مطابق ٹرینوں کے اوقات صبح 7 اور 10 بجے اور دوپہر میں 1 اور 4 بجے ہونگے، جبکہ مکمل سفر 60 کلومیٹر کا کرایہ 50 روپے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 897202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش