0
Wednesday 11 Nov 2020 18:52

لاہور دنیا میں فضائی آلودگی میں سب سے آگے نکل گیا

لاہور دنیا میں فضائی آلودگی میں سب سے آگے نکل گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور دنیا میں فضائی آلودگی میں سب سے آگے نکل گیا۔ شہر اور گردونواح میں سموگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ گرد زدہ ماحول میں لوگوں کا سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے۔ سموگ سے سب سے زیادہ خطرہ سفر کرنیوالے شہریوں کو ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا گندے ترین شہر کا سٹیٹس برقرار ہے۔ لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس صبح کے وقت ساڑھے چار سو سے زائد رہا۔ جو بین الاقوامی معیار کے مطابق انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے۔

ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے آلودگی کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق 43 فیصد آلودگی گاڑیوں کی وجہ سے ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق دھویں اور گرد سے بچنے کیلئے شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری اپنے گلے کو خشک نہ ہونے دیں بلکہ تھوڑے تھوڑے وقفے سے پانی پیتے رہیں اس سے گلا سموگ کے منفی اثرات سے بچا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 897233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش