0
Wednesday 11 Nov 2020 22:27

خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس نے پہلا ایف ایم ریڈیو متعارف کرادیا

خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس نے پہلا ایف ایم ریڈیو متعارف کرادیا
اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے ٹریفک پولیس کے پہلے ایف ایم ریڈیو کا افتتاح کردیا، ریڈیو سے ٹریفک مسائل کا حل اور آگاہی ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس نے پہلا ایف ایم ریڈیو متعارف کرادیا، ایف ایم ریڈیو کا افتتاح آئی جی کے پی ثناء اللہ عباسی نے کیا، اس ریڈیو سے ٹریفک مسائل کا حل اور آگاہی ملے گی۔ اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایم ریڈیو بہت اچھا اقدام ہے، اس سے ٹریفک روانگی میں بہتری آئے گی، دوسرے اضلاع تک بھی اس منصوبے کو بڑھائیں گے۔ ثناء اللہ عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مدرسہ دھماکا بہت بڑا سانحہ تھا، جو بیان دیا تھا اس کا ایک پورا پس منظر تھا، پہلے جتنے واقعات ہوئے پولیس نے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا۔ مدرسہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات آگے بڑھ چکی ہیں، بہت جلد کیس ٹریس ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 897272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش