QR CodeQR Code

امریکی سفارت خانے نے عمران خان کو ٹرمپ جیسا قرار دیئے جانے کا احسن اقبال کا بیان ری ٹوئیٹ کر دیا

11 Nov 2020 23:02

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے معاملے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ذمہ دار افراد کیخلاف کارروائی ہو گی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا معاملے پر پاکسانی وزارتِ خارجہ کو کارروائی کرنی چاہیے، توہین آمیز ریمارکس سفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں قائم امریکی سفارت خانے نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا ٹویٹ ری ٹویٹ کرنے پر معذرت کر لی ہے۔ پاکستان میں  امریکی سفارت خانے نے احسن اقبال کا امریکی الیکشن سے متعلق ٹویٹ ری ٹویٹ کیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلااجازت استعمال ہوا۔ سفارتخانہ سیاسی پیغامات کی تشہیر نہیں کرتا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی سفارتخانے کی معذرت ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی خاص جماعت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا قابلِ قبول نہیں۔ واضح طور پر اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوا تھا۔

دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے معاملے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ذمہ دار افراد کیخلاف کارروائی ہو گی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا معاملے پر پاکسانی وزارتِ خارجہ کو کارروائی کرنی چاہیے، توہین آمیز ریمارکس سفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔ خیال رہے کہ احسن اقبال نے اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر وزیراعظم عمران خان کے نام لیے بغیر کہا تھا کہ ہمارے پاس پاکستان میں بھی ایک  شخص ہے، جنہیں جلد باہر نکال دیا جائے گا۔ احسن اقبال کی ٹویٹ کو شیئر کرنے کے چند گھنٹے بعد امریکی سفارت خانے نے اسے ہٹا دیا تھا، کیونکہ پاکستان میں ٹوئٹر پر امریکی سفارت خانے سے معافی مانگنے کا ٹرینڈ چل رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 897289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897289/امریکی-سفارت-خانے-نے-عمران-خان-کو-ٹرمپ-جیسا-قرار-دیئے-جانے-کا-احسن-اقبال-بیان-ری-ٹوئیٹ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org