QR CodeQR Code

آئی جی خیبر پختونخوا کا فاٹا یونیورسٹی کوہاٹ کے سٹوڈنٹس کو فاٹا انضمام پر آن لائن لیکچر

11 Nov 2020 23:03

ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے اپنے لیکچر میں قبائلی علاقوں کے عوام کی زندگیوں میں انقلاب لانے کے لیے اب تک اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور آئندہ کے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے فاٹا یونیورسٹی کوہاٹ کے سٹوڈنٹس کو فاٹا انضمام پر آن لائن لیکچر دیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے، ضم شدہ اضلاع میں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنادیا گیا ہے، قبائلی اضلاع کا انضمام نئی نسل کی قسمت بدل کر رکھ دے گا۔ آئی جی پی نے اپنے لیکچر میں قبائلی علاقوں کے عوام کی زندگیوں میں انقلاب لانے کے لیے اب تک اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور آئندہ کے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملک کر دہشت گردی کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے بیش بہا قربانیاں دیں۔ انضمام کے بعد تمام محکموں بالخصوص پولیس اور عدلیہ کا دائرہ کار اُن علاقوں تک بڑھا کر مقامی افراد کو قانون اور آئین میں حاصل ہر قسم کے بنیادی انسانی حقوق بحال کرکے ان کی محرومیوں کا ازالہ کردیا گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 897290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897290/ا-ئی-جی-خیبر-پختونخوا-کا-فاٹا-یونیورسٹی-کوہاٹ-کے-سٹوڈنٹس-کو-انضمام-پر-لائن-لیکچر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org