0
Thursday 12 Nov 2020 00:45

ایف آئی اے کجانب سے انتہائی مطلوب دہشتگردوں اور ملزمان کی فہرست جاری

ایف آئی اے کجانب سے انتہائی مطلوب دہشتگردوں اور ملزمان کی فہرست جاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور ملزمان کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور ملزمان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، فہرست میں ایک ہزار 210 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ انتہائی مطلوب ملزمان میں 737 کا تعلق خیبرپختونخوا، 161 کا بلوچستان، 122 کا پنجاب، 100 کا سندھ، 30 کا گلگت بلتستان جبکہ 32 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

ایف آئی اے کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں (ن) لیگ لندن کے رہنماء ناصر محمود بٹ، اشتعال انگیز تقاریر کیس میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین اور رہنماء محمد انور، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغواء میں ملوث ملزمان اور ممبئی حملہ کیس میں نامزد ملزمان سمیت پرویز مشرف، شوکت عزیز اور شجاع خانزادہ پر خودکش حملوں کے ملزمان بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 897303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش