1
Wednesday 11 Nov 2020 23:04
جواد ظریف کا دورۂ پاکستان

دوطرفہ تعلقات اور سرحدی تعاون کے حوالے سے پاکستانی حکام کیساتھ تعمیری گفتگو ہوئی ہے، جواد ظریف

دوطرفہ تعلقات اور سرحدی تعاون کے حوالے سے پاکستانی حکام کیساتھ تعمیری گفتگو ہوئی ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورۂ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کے بعد خبرنگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور سرحدی تعاون کے حوالے سے تفصیلی اور انتہائی تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں میں ایران و پاکستان کے درمیان اگلے ہفتے ایک نئی سرحدی گذرگاہ قائم کئے جانے اور سرحدی و غیر مالی تجارت کے موضوعات زیر بحث آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ خطے، افغانستان، خلیج فارس، بعض ممالک کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری، قرہ باغ بحران، ایرانی جوہری معاہدے اور موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

محمد جواد ظریف نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت، انتہائی قریبی ہمسائے اور دوست ملک پاکستان کے ساتھ ہونے والے وقتاً فوقتاً مشوروں میں سب سے زیادہ مفصل اور سب سے زیادہ موضوعات پر مبنی گفتگو تھی جبکہ میں اس بات چیت سے بہت زیادہ خوش ہوں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آج صبح پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات ہوئی جبکہ سہ پہر کے وقت میں وزیراعظم صاحب سے بھی ملا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشترکہ سرحد پر امن و امان اور دیکھ بھال سے متعلق پاکستانی حکومت اور فوج کے اقدامات کو قابل اطمینان سمجھتا ہے۔ اسی طرح انہوں نے سرحد پر باڑ لگانے اور کئی ایک چوکیاں قائم کرنے کے پاکستانی اقدام کو بھی سراہا۔
خبر کا کوڈ : 897309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش