0
Saturday 6 Aug 2011 14:35

کالعدم پیپلز امن کمیٹی کو پیپلز پارٹی میں ضم کئے جانے کا امکان

کالعدم پیپلز امن کمیٹی کو پیپلز پارٹی میں ضم کئے جانے کا امکان
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کو پیپلز پارٹی میں ضم کرکے امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو کراچی ڈویژن میں اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ اتحادی جماعت کی جانب سے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور صدر آصف علی زرداری پر لیاری گینگ وار کی سرپرستی کے الزام پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے امن کمیٹی کے معاملے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں اور مستقبل کے لیے حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے۔ جس میں لیاری سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے الیکشن لڑانا بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لیاری سے رکن قومی اسمبلی جب کہ امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ ایم پی اے کا الیکشن لڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 89734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش