QR CodeQR Code

جیل میں میرے کمرے میں کیمرے لگائے گئے، مریم نواز

12 Nov 2020 12:51

ایک انٹرویو میں پی ایم ایل کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ اگر میں نے جیل میں اپنے ساتھ ہونے والا سلوک بتا دیا تو حکمرانوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں ان کے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگائے گئے تھے۔ ایک ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یہ بات بتائی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں 2 بار جیل جا چکی ہوں، اگر میں نے جیل میں اپنے ساتھ ہونے والا سلوک بتا دیا تو حکمرانوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 897368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897368/جیل-میں-میرے-کمرے-کیمرے-لگائے-گئے-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org