QR CodeQR Code

پشاور، فرض شناس پولیس افسر صفت غیور شہید کی برسی، متعلقہ کیس میں اہم پیشرفت کا انکشاف

6 Aug 2011 16:54

شہید صفت غیور کو گذشتہ سال اگست کے پہلے ہفتے میں پشاور میں اسوقت خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جب وہ پشاور صدر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر سے نکل کر قلعہ بالاحصار میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو دہشتگردی اور طالبان نیٹ ورک کے بارے میں اہم بریفنگ دینے جا رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے سابق سی سی پی او، فرض شناس پولیس آفیسر اور کمانڈنٹ ایف سی صفت غیور شہید کی برسی منائی گئی۔ اس سلسلے میں پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کے علاوہ شہید صفت غیور کے قریبی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر جب صحافیوں نے آئی جی پولیس سے شہید صفت غیور کیس کی بابت پوچھا، تو آئی جی پولیس فیاض طورو نے شہید صفت غیور کیس میں اہم پیش رفت ہو جانے کا انکشاف کیا۔ جب صحافیوں نے قاتلوں اور ان کے نیٹ ورک کی نشاندہی کا کہا، تو آئی جی پولیس نے یہ کہہ کر جان چھڑائی کہ میں قبل از وقت حقائق لیک نہیں کرنا چاہتا اور وقت آنے پر سب کچھ بتا دوں گا۔

نہ جانے یہ سوال سے جان چھڑانے کا شوشہ تھا یا پھر حقیقت میں صفت غیور کیس میں اہم پیش رفت ہوچکی ہے، اس کا پتہ آنے والا وقت بتائے گا۔ یاد رہے کہ شہید صفت غیور کو گذشتہ سال اگست کے پہلے ہفتے میں پشاور میں اس وقت خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جب وہ پشاور صدر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر سے نکل کر قلعہ بالاحصار میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو دہشت گردی اور طالبان نیٹ ورک کے بارے میں اہم بریفنگ دینے جا رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 89739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89739/پشاور-فرض-شناس-پولیس-افسر-صفت-غیور-شہید-کی-برسی-متعلقہ-کیس-میں-اہم-پیشرفت-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org