0
Thursday 12 Nov 2020 17:31

مریم نواز سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، ان کے منہ سے جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں نکلتا، شہباز گل

مریم نواز سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، ان کے منہ سے جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں نکلتا، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر ایک مجرمہ ہیں، ان سے بات کرنے کو کوئی تیار نہیں، ان کے والد کو اسٹیبلشمنٹ یہاں تک لائی۔ معاون خصوصی شہباز گل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مریم صفدر کا بیان ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بات کرنے کو تیار ہیں، مریم صفدر جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولتیں، یہ سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، ان کے منہ سے جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں نکلتا، ان کو رسیدیں دینی پڑیں گی۔ شہباز گل کا کہنا تھا یہ وہی مریم نواز ہیں جو کہتی تھیں میری لندن میں کوئی پراپرٹی نہیں، ان سانپوں کو جنہوں نے دودھ پلایا وہ انہیں اب نہیں پلائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 897415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش