0
Thursday 12 Nov 2020 19:04

جماعت الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو مزید 2 مقدمات میں سزاء سنا دی گئی

جماعت الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو مزید 2 مقدمات میں سزاء سنا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے جماعت الدعوۃ کے تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں سنا دیں جبکہ پانچ رہنماؤں پر 6 مقدمات میں فرد جرم بھی عائد کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں مقدمہ نمبر 24/19 کی سماعت ہوئی۔ جس میں پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو مجموعی طور پر 16، 16 سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسی طرح یحییٰ مجاہد کو ایک اور مقدمہ 29/19 میں بھی 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسی عدالت میں ہی جماعۃ الدعوۃ کے پانچ رہنماؤں پر مزید چھ مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو اے ٹی سی نمبر 03 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 15/19، 21/19، 22/19، 27/19، 31/19 اور 42/19 میں مذکورہ رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت 16 نومبر مقرر کی ہے۔ اسی عدالت میں جماعت الدعوۃ کے رہنما محمد اشرف کیخلاف درج مقدمہ نمبر 40/19 کی بھی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں، جبکہ نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کا عمل جاری ہے۔ جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو عدالت پیش کئے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 897427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش