0
Thursday 12 Nov 2020 19:14

لاہور ہائیکورٹ، آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت پر سماعت 18 نومبر تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ، آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت پر سماعت 18 نومبر تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تحریک لبیک کے قائد آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت پر سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈویژن نے پیش ہو کر کہا انہیں مقدمہ کی تفتیش میں اپنی رائے پیش کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ایس پی انویسٹی گیسن کی استدعا منظور کرتے ہوئے آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی۔ ملزم اشرف جلالی کے وکلاء عارف اعوان اور شیخ عرفان اکرم ایڈووکیٹس نے موقف اختیار کیا ان کے موکل پر توہین آمیز گفتگو کرنے پر مقدمہ درج ہوا، ٹرائل کورٹ نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا، استدعا ہے ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 897430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش