0
Thursday 12 Nov 2020 22:18

ملتان، کرونا کے باعث بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے متاثرہ ڈیپارٹمنٹ کو بند کرنے پر غور

ملتان، کرونا کے باعث بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے متاثرہ ڈیپارٹمنٹ کو بند کرنے پر غور
اسلام ٹائمز۔ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے  یونیورسٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عطا الرحمان بھی ہمراہ تھے، عابدہ فرید نے یونیورسٹی کے ریذیڈنٹ آفیسر سے ملاقات کی اور بہائوالدین زکریا یونیوسٹی میں رپورٹ ہونیوالے کیسز بارے گفتگو کی اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے یونیورسٹی کو ٹیکنیکل ایڈوائس فراہم کی۔عابدہ فرید نے کہا کہ محکمہ صحت نے7 نومبر کو یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے12 مریض رپورٹ کئے تھے، یونیورسٹی میں سمارٹ لاک ڈاون لاگو کرنے کی سفارش محکمہ داخلہ کو اسی بنیاد پر ارسال کی گئی، یونیورسٹی میں طلبا کی طرف سے فیک رپورٹ جمع کرانے کا مبینہ واقعہ بعد میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی تمام 56 ڈیپارٹمنٹس بند کرنے سے اجتناب کرے، صرف وہی کلاسسز بند کی جائیں جہاں سے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان ڈیپارٹمنٹس میں سٹوڈنٹس اور ٹیچر کی ریڈم سیمپلنگ کی جائے اوران کے کلاس رومز کی بھی ڈس انفکشن کرائی جائے۔

ملاقات میں اکنامکس، آرکیٹیکچرل انجینرنگ، سائیکالوجی اور ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دریں اثنا محکمہ صحت نے یونیورسٹی کے 6 ڈیپارٹمنٹس کے رینڈم سیمپلنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، سیمپلنگ کے نتائج سامنے آنے پر ان ڈیپارٹمنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سمارٹ لاک ڈاون کی زد میں آنیوالے ایریاز بارے اپنے آفس میں بھی اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں پولیس اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی، انہوں نے پولیس کو سمارٹ لاک ڈاون ایریا میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور سمارٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کی ہدایت کی اور محکمہ صحت کو متاثرہ علاقوں میں رنڈم سکریننگ جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دیا، انہوں نینشتر ہسپتال کی لیبارٹری کو بھیجے گئے کورونا سیمپل کے ٹیسٹ رزلٹ میں تاخیر کا نوٹس لیا اور نشتر ہسپتال انتظامیہ سے ٹیسٹ رزلٹ فراہم کرنے کے لئے ٹائم  فریم مقرر کرنے کے لئے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 897454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش