QR CodeQR Code

 پاکستان ڈیموکریٹک الائنس میں اختلاف پی ٹی آئی کی خواہش تو ہوسکتی ہے حقیقت نہیں، خواجہ رضوان عالم 

12 Nov 2020 22:29

ملتان سے جاری بیان میں پی پی پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران نیازی نے سندھ پولیس کے سربراہ کے اغوا کو کامیڈی قرار دیا تھا، اب اس کامیڈی پہ نہ صرف انکوائری ہوئی، رپورٹ مکمل ہوئی اور ذمہ دار افراد برطرف ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر و سابقہ میڈیا ایڈوائزر وزیراعظم خواجہ رضوان عالم، ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل سٹی خواجہ عمران نے اپنے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے تحت پیپلزپارٹی کی میزبانی میں یوم تاسیس کا 30 نومبر کو ہونے والہ جلسہ سے پہلے ہی حکومتی غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو گئی ہے، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ملتان جلسہ کے انتظامات سے حکومت جان گئی ہے کہ اس جلسہ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر گو نیازی گو کے ایسے فلک شگاف نعرے لگائے گا کہ 30 نومبر کی شام کو عوام کو مہنگائی و بے روزگاری کی چکی میں پیسنے والا نااہل و نالائق وزیراعظم عمران خان ایوان اقتدار کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ بھاگ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا تمام نکات جن پہ مشترکہ اجلاس میں اتفاق ہوا تھا ان کو لیکر کوئی ابہام یا اختلاف رائے نہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس میں اختلاف پی ٹی آئی کی خواہش تو ہوسکتی ہے حقیقت نہیں، پی ٹی آئی والے اب اپنی فکر کریں۔

وزیراعظم عمران نیازی نے سندھ پولیس کے سربراہ کے اغوا کو کامیڈی قرار دیا تھا، اب اس کامیڈی پہ نہ صرف انکوائری ہوئی، رپورٹ مکمل ہوئی اور ذمہ دار افراد برطرف ہوئے لیکن وزیر اعظم ابھی تک کامیڈی موڈ میں ہیں، مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان وزیراعظم کے کامیڈی والے ریمارکس سے لاعلم فردوس صاحبہ کی بھی ایک وڈیو وائرل ہے کہ غداری کا چورن زیادہ بکتا ہے، کیا وہ اس چورن کے مضمرات سے بھی واقف ہیں؟ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، تبدیلی حکومت کی مقبولیت سوشل میڈیا تک محدود ہے، قوم اب سلیکٹڈ حکومت مسلط کرنے کے نتائج سے پوری طرح واقف ہوچکی ہے، تبدیلی کی تباہی پوری قوم بھگت رہی ہے، گلگت بلتستان قومی سلامتی کے لحاظ سے بہت اہم ہے، یہاں سلیکٹڈ مسلط کرنے کے نتائج تباہ کن ہونگے اور اس کے اثرات نہ صرف پاکستان بلکہ کشمیر کاز تک بھی جائیں گے، عوام کی رائے جاننے کے لیے سروے کے بجائے زمینی حقائق کو دیکھیں۔ کاش فردوس صاحبہ علی امین گنڈاپور کے بیان کی مذمت کرتیں ایک مجرمانہ ذہنیت اور خواتین کی تحزیک کرنے والا شخص پارلیمان کا رکن اور امور کشمیر کا وزیر بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے نظریہ کو سمجھنے کیلیے پیپلزپارٹی کا نظریاتی کارکن ہونا ضروری ہے، پیپلزپارٹی انتقامی سیاست اور انتقامی کاروائیاں پہ یقین نہیں رکھتی۔
 


خبر کا کوڈ: 897456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897456/پاکستان-ڈیموکریٹک-الائنس-میں-اختلاف-پی-ٹی-آئی-کی-خواہش-ہوسکتی-ہے-حقیقت-نہیں-خواجہ-رضوان-عالم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org