0
Thursday 12 Nov 2020 23:01

ملتان، علامہ سعید احمد فاروقی کی وفات پر یوسف رضا گیلانی اور مولانا الیاس قادری کا اظہار افسوس

ملتان، علامہ سعید احمد فاروقی کی وفات پر یوسف رضا گیلانی اور مولانا الیاس قادری کا اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر اور معروف عالم دین علامہ سعید احمد فاروقی کی وفات پر ملک کی نامور سیاسی، سماجی، علمی و روحانی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے علامہ سعید احمد فاروقی کی رہائش گاہ پر ان کے بھائیوں مفتی خورشید صدیقی، علامہ مطیع الرسول سعیدی، وحید عثمانی اور ان کے صاحبزادگان قاری معین الدین مدنی، حافظ فیض الحسن مکی اور عبداللہ سعید سے ملاقات کی، علامہ فاروقی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ علامہ سعید احمد فاروقی کی وفات اہل ملتان کیلئے عظیم صدمہ ہے، ان کی وفات سے ملتان ایک عظیم عالم دین اور نامور خطیب سے محروم ہوگیا۔ دریں اثناء امیر دعوت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری نے اپنے آڈیو پیغام میں علامہ سعید احمد فاروقی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سعید فاروقی نے اپنی پوری زندگی فروغ عشق رسول کیلئے وقف کئے رکھی، مسلک اہل سنت کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ رہنما دعوت اسلامی محمد سلیم بلالی نے امیر دعوت اسلامی کا تعزیتی پیغام لواحقین کو پہنچایا۔

ناظم اعلیٰ وفاق المدارس پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری، سجادہ نشین اجمیر شریف دیوان آلِ حبیب علی خان، سابق ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی، آستانہ عالیہ مرشد آباد شریف پشاور سے پیر فخر عالم جان، لودھراں سے پیر سید فیض عباس شاہ، بصیرپور شریف سے علامہ انعام اللہ اشرفی اور بہاولپور سے علامہ فیاض احمد اویسی، مرکزی رہنماء پاکستان عوامی تحریک راو محمد عارف رضوی، صوبائی صدر جمعیت علمائے پاکستان محمد ایوب مغل، چیئرمین متحدہ میلاد کونسل خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری اور دیگر نے بھی علامہ سعید احمد فاروقی کی رہائش گاہ پر ان کے پسماندگان سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔
خبر کا کوڈ : 897468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش