QR CodeQR Code

اسرائیل کا گمشدہ فوجی مردہ حالت میں مل گیا

12 Nov 2020 23:48

علاقائی میڈیا کیمطابق "ساگی داوید" نامی صیہونی فوجی کو گولی کا نشانہ بنا کر مارا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے صیہونی پولیس کیجانب سے تاحال کوئی رپورٹ نشر نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوجی جس کی گمشدگی کا اعلان غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے 2 روز قبل کیا گیا تھا، فلسطینی شہر قدس کے علاقے "حزما" میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ عرب ای مجلے عرب48 کے مطابق یہ صیہونی فوجی منگل کے روز قدس شریف کے گرد و نواحل سے لاپتہ ہوگیا تھا، جس کو ڈھونڈنے کے لئے اسرائیلی پولیس کی جانب سے ایک آپریشن بھی شروع کیا گیا تھا۔ علاقائی میڈیا کے مطابق اس صیہونی فوجی کو گولی کا نشانہ بنا کر مارا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے صیہونی پولیس کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ نشر نہیں کی گئی۔ "ساگی داوید" نامی اسرائیلی فوجی فلسطینی گاؤں حزما اور صیہونی بستی "معالیہ ادومیم" کے درمیان واقع اسرائیلی فوجی اڈے "عناتوت" سے باہر نکلا تھا اور پھر کبھی واپس نہ پلٹا۔


خبر کا کوڈ: 897480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897480/اسرائیل-کا-گمشدہ-فوجی-مردہ-حالت-میں-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org