0
Friday 13 Nov 2020 01:33

گذشتہ حکومتوں کا بوجھ نہ ہوتا تو ہمیں مزید قرضے نہ لینے پڑتے، عمران خان

گذشتہ حکومتوں کا بوجھ نہ ہوتا تو ہمیں مزید قرضے نہ لینے پڑتے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں گندم اور چینی کا بحران پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس اسکیم سے اوورسیز پاکستانی رقم بھی لاسکیں گے اور ریٹرن بھی اچھا ملے گا، اوورسیز پاکستانیوں کو قائل کریں گے کہ اپنا پیسہ پاکستان لائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں خوراک کی رسد متاثر ہوئی، غلط وقت پر بارش سے فصل کو نقصان ہوا اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی 2 فصلیں تباہ ہوئیں، جس کے نتیجے میں ملک میں تخمینے سے کم گندم پیدا ہوئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی پر بدقسمتی سے ملک میں کارٹلائزیشن ہے، شوگر ملز مل کر قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہیں، اس کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں۔

قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ اب آگے ایسا نہیں ہوگا، گندم اور چینی دونوں میں یہ مسائل نہیں آنے دیں گے، ان دونوں مسائل کے سوا پاکستان کے تمام اشاریئے مثبت ہیں، مشکل وقت سے نکل کر ملک صحیح راستے پر چل رہا ہے، تاہم خرچوں کو کم کرنے سے مشکلات آتی ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ گذشتہ حکومتوں کا بوجھ نہ ہوتا تو ہمیں مزید قرضے نہ لینے پڑتے، اگر پچھلے قرضوں پر سود نہ دینا پڑے تو ہم اس وقت اپنی آمدنی کو اخراجات سے اوپر لے آئے ہیں اور کسی قرضے کی ضرورت نہ پڑے، ہم نے پچھلے 4 ماہ میں ملکی قرضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا، 17 برس بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک کوارٹر میں سرپلس ہوگیا ہے اور روپے کی قدر بھی بہتر ہو رہی ہے۔ عمران خان نے اس موقع پر کئی ملکوں میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 897497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش