QR CodeQR Code

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

13 Nov 2020 11:33

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق سلیپر سیل سید اوسط کے زیر نگرانی چل رہا تھا، اوسط علی بتائے گئے ٹارگٹ کی ریکی کراتا تھا، تمام شوٹرز کو 25 ہزار روپے ماہانہ دیا جاتا تھا، سلیپر سیل کے شوٹر لڑکوں سے ٹارگٹ کلنگ کرائی جاتی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے تربیت یافتہ انتہائی خطرناک 2 دہشتگردوں کو  گرفتار کر لیا، دو ساتھی دہشتگرد فرار ہوگئے۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ پر سی ٹی ڈی نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے تربیت یافتہ انتہائی خطرناک 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار دہشتگردوں میں آغا حسن اور علی رضا شامل ہیں، دوران مقابلہ ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد مختلف اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، ملزمان نے 2011ء سے 2014ء تک مذہبی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا، 2011ء میں ڈاکٹر محبوب کو شمسی سوسائٹی میں ٹارگٹ کیا، 2013ء میں شاہد نامی شخص کو  جہاز چورنگی  کے قریب قتل کیا، 2013ء میں عیسیٰ بلوچ کو کلفٹن بلاک 4 میں ٹارگٹ کیا، 2014ء میں ملیر کھوکھراپار میں توصیف اور تنویر کو ٹاگٹ کیا۔ مظہر مشوانی کے مطابق سلیپر سیل سید اوسط کے زیر نگرانی چل رہا تھا، اوسط علی بتائے گئے ٹارگٹ کی ریکی کراتا تھا، تمام شوٹرز کو 25 ہزار روپے ماہانہ دیا جاتا تھا، سلیپر سیل کے شوٹر لڑکوں سے ٹارگٹ کلنگ کرائی جاتی تھی، گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔کر


خبر کا کوڈ: 897521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897521/کراچی-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-کالعدم-تنظیم-کے-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org