0
Friday 13 Nov 2020 12:07

پنجاب میں تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاؤن

پنجاب میں تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے 15 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں پولیس نے تحریک لبیک کے مجموعی طور پر 96 رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی سے تحریک لبیک ناردرن پنجاب کے امیر عنایت الحق شاہ سمیت 36 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اٹک سے 26، چکوال سے 26 اور جہلم سے 8 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان کو مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کے کے لیے چھاپے جاری ییں۔

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے لئے بھی لاہور میں پولیس نے ملتان روڈ کی حدود میں سمن آباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، تاہم وہ پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔ پولیس نے 7 کارکنان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک کے کارکنوں نے 15 نومبر کو ہر صورت لیاقت باغ پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔ 15 نومبر کو تحریک لبیک پاکستان نے شان رسالتﷺ میں فرانس کی گستاخی کے خلاف پشاور سے فیض آباد تک مارچ کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 897532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش