0
Friday 13 Nov 2020 12:12

جوبائیڈن کو جتوانے کیلئے فوت شدگان کے ووٹ ڈلوائے گئے، امریکی ٹی وی

جوبائیڈن کو جتوانے کیلئے فوت شدگان کے ووٹ ڈلوائے گئے، امریکی ٹی وی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نیوز چینل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا بھانڈہ پھوڑ دیا اور ووٹ ڈالنے والے مردہ امریکی شہریوں کے ناموں کی فہرست بھی نشر کر دی۔ امریکی ٹی وی چینل پر نشر فہرست میں درجنوں ایسے ووٹرز کے نام ہیں جو 2003ء کے بعد وفات پا چکے، چینل نے ان افراد کی تاریخ پیدائش بھی دکھائی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ ان مردہ ووٹرز نے ووٹ کس امیدوار کو ڈالا۔ چینل کے اینکر پرسن نے دعویٰ کیا کہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ جب آپ ووٹ ڈالنا آسان بنا دیں گے تو مُردے بھی ووٹ ڈالیں گے اور امریکی ٹی وی نے خیال ظاہر کیا کہ یہ ووٹ جوبائیڈن کو جتوائیں گے۔

خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح اکثریت حاصل ہے، تاہم اب تک سرکاری سطح پر انتخابی نتائج کا اعلان نہیں ہو سکا ہے۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے لاکھوں ووٹ مخالف کے کھاتے میں ڈالے گئے۔ دوسری جانب امریکی الیکشن کمیشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوئے، کسی کو بھی اس پر شک نہیں ہونا چاہیئے۔

دوسری جانب امریکا کے آئندہ صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی کام شروع کر دیا ہے۔ وہ دنیا کے مختلف رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں جبکہ اپنے پرانے مشیر رون کلائن کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف نامزد کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ آئندہ امریکی صدر جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹ 290 جبکہ ٹرمپ کے 217 ہوگئے ہیں، تاہم جارجیا میں دوبارہ گنتی ہوگی اور شمالی کیرولینا میں ابھی نتائج آنا باقی ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج میں جوبائیڈن کی ناقابل شکست برتری کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ کو امید ہے کہ وہ الیکشن جیت جائیں گے اور انہوں نے اب تک شکست تسلیم نہیں کی ہے اور نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 897533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش