QR CodeQR Code

پاکستان کا نئے افغان ٹریڈ ٹرانزٹ معاہدے کا فیصلہ

13 Nov 2020 14:18

حکومتی ذرائع کے مطابق پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دونوں ملکوں کے مذاکرات 16 نومبر سے ہونگے جبکہ تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت اور دو طرفہ آزادانہ تجارت کے معاہدہ پر بات چیت کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان ترجیحی تجارتی معاہدہ کے لیے مذاکرات پر متفق ہوگئے ہیں اور اس ضمن میں پاکستان نے افغانستان کے ساتھ افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کا نیا 10 سالہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دونوں ملکوں کے مذاکرات 16 نومبر سے ہوں گے جبکہ تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت اور دو طرفہ آزادانہ تجارت کے معاہدہ پر بات چیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی قیادت میں افغانستان کا دورہ کرے گا، مشیر تجارت 16 نومبر کو 3 روزہ دورہ پر افغانستان پہنچیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان نے 30 مصنوعات کی فہرست پاکستان کو فراہم کر دی ہے جبکہ نئے مذاکرات میں پاکستان اپنی مصنوعات کی فہرست افغانستان کو فراہم کرے گا۔ وفاقی حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں ترجیحی تجارتی معاہدہ اور دوسرے مرحلے میں آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا معاہدہ آئندہ سال کے آغاز پر ختم ہو رہا ہے جبکہ نیا معاہدہ 10 سال کے لیے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 897556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897556/پاکستان-کا-نئے-افغان-ٹریڈ-ٹرانزٹ-معاہدے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org