0
Friday 13 Nov 2020 15:25

انتخابات سے متعلق ٹرمپ کا نیا الزام

انتخابات سے متعلق ٹرمپ کا نیا الزام
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابات میں شکست کے بعد دھاندلی سے متعلق مبینہ الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں الزام عائد کیا کہ اُن کے سینکڑوں ووٹوں کو بائیڈن کے حق میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے حالیہ ٹوئٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ انتخابی سامان مہیا کرنے والی ایک کمپنی نے ان کے 2 اعشاریہ 7 ملین ووٹس ڈیلیٹ کر دیئے اور ریاست پنسلوانیا سمیت کئی ریاستوں میں سینکڑوں ووٹوں کو بائیڈن کے حق میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس الزام کو امریکی الیکشن حکام نے مسترد کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدراتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو حاصل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے جبکہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 279 بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 897565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش