QR CodeQR Code

جس نے ہماری فوج کیخلاف بولنا ہے وہ بھارت چلا جائے، علامہ مجاہد عبدالرسول

13 Nov 2020 16:37

لاہور میں دیگر رہنماوں سے ملاقات میں سنی تحریک پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ شکر کرو کہ ہماری بہادر فوج موجود ہے اور سیاستدانوں کی دکانداری اور سیاست چل رہی ہے، سیاستدان اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پاک فوج پر تنقید کر رہے ہیں، سیاستدان ہوش کے ناخن لیں اور اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں، ہم پاک فوج کیخلاف بیان بازی کرنیوالوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر سنی تحریک پنجاب و مذہبی اسکالر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا ہے کہ سنی تحریک کا ہر کارکن سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، پاک فوج کیخلاف بولنے والے سیاستدان اپنا قبلہ درست کریں ورنہ سخت مزاحمت کیلئے تیار ہو جائیں۔ لاہور میں ملاقات کرنیوالے سنی تحریک کے رہنماوں علامہ شیر محمد مجتبائی، مفتی شفاقت ہمدمی، مولانا سرفرار سیالوی، قادری غضنفر سلطانی، مفتی محمد رمضان قادری، علامہ عبدالروف قادری، مفتی عبدالجلیل قادری، محمد اظہر قادری، سید بابر شاہ و دیگر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنی تحریک ملکی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو بھی ملک دشمن تصور کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس نے ہماری فوج کیخلاف بولنا ہے وہ بھارت چلا جائے، شکر کرو کہ ہماری بہادر فوج موجود ہے اور سیاست دانوں کی دکانداری اور سیاست چل رہی ہے، سیاستدان اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پاک فوج پر تنقید کر رہے ہیں، سیاستدان ہوش کے ناخن لیں اور اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں، ہم پاک فوج کیخلاف بیان بازی کرنے والوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سکیورٹی اداروں کیخلاف بولنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 897574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897574/جس-نے-ہماری-فوج-کیخلاف-بولنا-ہے-وہ-بھارت-چلا-جائے-علامہ-مجاہد-عبدالرسول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org