0
Friday 13 Nov 2020 16:50

تحفظ ختم نبوت الائنس کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف لاہور میں احتجاج

تحفظ ختم نبوت الائنس کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف لاہور میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ 13 دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس، جے یو آئی، جے یو پی، ورلڈ پاسبان ختم نبوت، جماعت اسلامی، متحدہ علماء کونسل، مجلس احرار اسلام، مسلم لیگ علما ﺅ مشائخ، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ، چاروں مسالک علماء بورڈ، جماعت نقشبندیہ پاکستان، تحریک اتحاد بین المسلمین کی اپیل پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے شیطانی عمل کیخلاف ملک گیر احتجاج، کراچی تا خیبر شہر شہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں اجتماعات جمعہ کے لاکھوں عوام سے مذمتی قراردادیں منظور کرائی گئیں اور علمائے کرام نے اپنے خطبات میں جمعہ کے لاکھوں نمازیوں سے فرانسیسی تمام اشیاء کا مکمل سوشل بائیکاٹ کرنے کا وعدہ بھی لیا۔

نیز ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے لاہور میں لوہاری گیٹ مسلم مسجد کے باہر گستاخ خاکوں کیخلاف مظاہرہ کیا اور بطور مذمت و اظہار نفرت فرانسیسی صدر کی درجنوں تصاویر کو نذرِ آتش کیا۔ مزید برآں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے کراچی، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان، سکھر اور مظفر آباد آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیئے اور زبردست احتجاجی جلوس و ریلیاں نکالیں۔ جن میں فرانس کے پرچم اور فرانسیسی صدر میکرون کے پتلے اور تصاویر نذرِ آتش کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 897578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش