0
Friday 13 Nov 2020 20:59

جام مدد علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

جام مدد علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد آج انتقال کرگئے۔ جام مدد علی سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کی نشست پر منتخب ہوئے تھے، ان کی عمر 57 برس تھی اور وہ پچھلے کئی روز سے کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سندھ اسمبلی میں جام مدد علی کے پاس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذمہ داری تھی، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انھیں تدفین کے لئے سانگھڑ لے جایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 897611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش