0
Friday 13 Nov 2020 23:14

گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا

گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا۔ ترجمان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق سی پی او گلگت میں جی بی الیکشن کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ نگران وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس مین آئی جی پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن، چیف سیکرٹری خرم آغا اور دیگر سکیورٹی اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔ اجلاس میں الیکشن کے لیے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا۔ ترجمان کے مطابق صوبے میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 1161 ہے۔ خواتین پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 368 اور مرد پولنگ سٹیشنز کی تعداد 364 ہے۔ ترجمان کے مطابق 418 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 311 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کے دوران 13481 سیکورٹی اہلکار سیکورٹی پر معمور ہوں گے۔ گلگت بلتستان پولیس کے 4016 اہلکار، پنجاب پولیس کے 3000، کے پی کے پولیس کے 2 ہزار اہلکار، سندھ پولیس کے 500، بلوچستان پولیس کے 200، پاک رینجرز کے 1700 اہلکار، گلگت بلتستان سکاوٹس کے 965 اہلکار اور ایف سی کے 1100 سیکورٹی اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دیں گے۔ میڈیا کوریج کیلئے سپیشل کارڈ کا اجرا بھی ہوگا۔ ترجمان کے مطابق مبصرین کیلئے الیکشن مانیٹر کرنے کی اجازت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 897644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش