0
Saturday 14 Nov 2020 00:04

پاراچنار، ہائر ایجوکیشن اور بینظیر یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام دو روزہ ورکشاپ

پاراچنار، ہائر ایجوکیشن اور بینظیر یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام دو روزہ ورکشاپ
اسلام ٹائمز۔ ہائر ایجوکیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اکیڈیمکس محمد روز خان اور شہید بے نظیر یونیورسٹی پشاور کے رجسٹرار تاشفین نے سات پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کے ہمراہ پاراچنار گرلز ڈگری کالج میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں بی ایس کے طلبہ اور کالج سٹاف نے حصہ لیا۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پاراچنار جہاں زوالوجی، اردو اور پولیٹیکل سائنس میں بی ایس کلاسز جاری ہیں اور طالبات ساتویں سمسٹر میں پہنچ گئی ہیں، ریسرچ کیلئے مناسب سہولیات اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی ٹیم نے پاراچنار کا دورہ کیا اور سات پی ایچ ڈی ڈاکٹرز نے طالبات کیلئے ریسرچ متھاڈالوجی کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ریسرچ ورکشاپ میں بی ایس کی طالبات کے ساتھ ساتھ کالج کی ٹیچرز بھی شریک ہوئیں۔

ہائر ایجوکیشن کے ایڈیشنل ڈائرکٹر اکیڈیمکس محمد روز خان اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور کے رجسٹرار تاشفین کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے اپنے ملحقہ اداروں کے ساتھ انتہائی نزدیکی روابط ہوتے ہیں، اس وجہ سے یونیورسٹی کے جانب سے اس قسم کی ریسرچ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل رباب جمیل نے کہا کہ موجودہ ورکشاپ کے بہت اچھے نتائج برآمد ہونگے، طالبات اور ٹیچرز کی معلومات میں بہت اضافہ ہوگا اور ہماری خواہش ہے کہ بار بار اس قسم کی ورکشاپ کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 897649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش