0
Friday 13 Nov 2020 23:51

چین نے بھی امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارکباد دیدی

چین نے بھی امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارکباد دیدی
اسلام ٹائمز۔ چین نے بالآخر امریکا کے 46ویں صدر جو بائیڈن کو متوقع کامیابی پر مبارکباد دے دی، تاہم روس اب بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر 46ویں امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی نائب کمالہ ہیرس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  ہم امریکی عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور جوبائیڈن اور کمالہ ہیرس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے امریکا کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی جانب سے مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی تاہم چین سمیت بعض ممالک نے امریکا کے 46ویں صدر کو مبارکباد دینے سے گریز کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 897651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش