0
Saturday 14 Nov 2020 00:22

 پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر آٹا اور چینی جیسی بنیادی اشیا کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں، صہیب عمار صدیقی 

 پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر آٹا اور چینی جیسی بنیادی اشیا کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں، صہیب عمار صدیقی 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راو محمد ظفر، سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالی کی ایک بہت بڑی نعمت ہے جو وسائل سے مالا مال ہے۔ ملک میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا مگر آج بدقسمتی سے کچھ لوگ اس بات کی نفی کر رہے ہیں کیونکہ وہ پاکستان کے اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، پاکستان جس نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اس کی تکمیل ابھی تک نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج عام آدمی کو انصاف میسر نہیں، عدالتوں کے چکر لگانے کے باوجود کہیں شنوائی نہیں ہوتی۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر آٹا اور چینی جیسی بنیادی اشیا کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں، آٹا 80 روپے فی کلو اور چینی 115 روپے فروخت ہو رہی ہیں، ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، موجود ہ حکمرانوں نے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے مگر دوسالوں میں یہ ثابت ہو گیا کہ ان کے پاس صلاحیت ہے، وژن ہے اور نہ ہی نیت ہے۔ جب سے تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آئی ہے پاکستانی قوم مسلسل عذاب کی لپیٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے یہ طے کیا ہے کہ ہم حکمرانوں کے ظلم وستم کے خلاف عوامی حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے، عوام کو لے کر میدان عمل میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی اقتدار والی پارٹیاں بھی اپنے اوپر کیسز کے خاتمے کے علاوہ کچھ نہیں چاہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم موجودہ ظالمانہ نظام کے خلاف سراج الحق کی قیادت میں نکلیں گے۔ جماعت اسلامی کا پیغام یہی ہے کہ احتساب کے نظام کو غیر جانبدار ہونا چاہیے۔ ملکی ترقی کی خاطر لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لانی ہوگی۔ ہم نئی نسل کو ایسا پاکستان دینا چاہتے ہیں جہان انصاف کا بول بالا اور امن ومان کا گہوار ہ ہو۔ 
 
خبر کا کوڈ : 897656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش