0
Saturday 14 Nov 2020 00:26

اپوزیشن کے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کے الزامات بےبنیاد ہیں، چیف الیکشن کمشنر

اپوزیشن کے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کے الزامات بےبنیاد ہیں، چیف الیکشن کمشنر
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنرکا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوگی اور قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بےبنیاد ہیں، قبل از وقت الزامات عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے۔ 15900 اہلکار انتخابات کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ 15 نومبر کو 23 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی، 1160 پولنگ اسٹیشن اور 847 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 418 انتہائی حساس، 311 حساس اور 431 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 897657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش