1
Friday 13 Nov 2020 20:59

شام، امریکی اتحادی کرد فورسز نے اہم داعشی دہشتگرد کو رہا کر دیا

شام، امریکی اتحادی کرد فورسز نے اہم داعشی دہشتگرد کو رہا کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکہ کی حلیف شامی کرد فورسز (Syrian Democratic Forces) نے اپنی جیل میں قید داعش کے اہم دہشتگرد "عبدالحمید الدیری" کو آزاد کر دیا ہے۔ شامی ای مجلے "جسر" کے مطابق آزاد کیا جانے والا دہشتگرد عبدالحمید الدیری داعشی قبضے کے دوران دیرالزور کا امیر اور دہشتگرد تنظیم کے تعلقات عامہ کے شعبے کا سربراہ تھا جبکہ وہ عوام کے خلاف وسیع جرائم سمیت داعش کو مالی معاونت اور حساس اطلاعات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی شامی حکومت کو انتہائی مطلوب ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی حلیف شامی کرد فورسز کے سابق ترجمان "طلال سلو" قبل ازیں اس حوالے سے میڈیا کو بتا چکے ہیں رقہ پر ڈیموکریٹک فورسز کے قبضے کے بعد واشنگٹن کے ساتھ طے پانے والے ایک خفیہ معاہدے کے بعد رقہ میں گھرے ہزاروں داعشی دہشتگردوں کو بھی چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ دیر الزور میں سرکاری فورسز کے ساتھ لڑنے کے لئے شہر رقہ کو ترک کرنے والا داعشی دہشتگرد قافلہ 7 کلومیٹر پر مشتمل تھا۔

عيد عبد الحميد الديري – Ecavt
خبر کا کوڈ : 897659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش