0
Saturday 14 Nov 2020 09:57

مودی خطے کا امن خراب کر رہا ہے، عثمان بزدار

مودی خطے کا امن خراب کر رہا ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر خطے کا امن خراب کر رہے ہیں۔ یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف پوری دنیا کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کر رہی ہے اور دوسری طرف بھارتی وزیرِاعظم مودی خطے کا امن خراب کر رہے ہیں اور کنڑول لائن پر شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بہادر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں کہ دنیا مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 897691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش