QR CodeQR Code

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ

14 Nov 2020 10:44

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا، جبکہ زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وادی کوئٹہ اور گردونواح سمیت صوبہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں صبح سویرے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5 اضلاع میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکو ں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بجکر 57 منٹ پر محسوس کیئے گئے، زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا، جبکہ زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔ وادی کوئٹہ کے علاوہ پشین، ہرنائی، زیارت، بولان، قلعہ عبداللّٰہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 897697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897697/کوئٹہ-سمیت-بلوچستان-کے-کئی-علاقوں-میں-شدید-زلزلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org