0
Saturday 14 Nov 2020 12:01

کنٹرول لائن پر بمباری بدترین بھارتی دہشتگردی ہے، گورنر پنجاب

کنٹرول لائن پر بمباری بدترین بھارتی دہشتگردی ہے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بمباری بدترین بھارتی دہشتگردی ہے، بھارت خطے میں امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، دنیا نوٹس لے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور سے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے غیر آئینی مطالبات کو قوم کو دیکھ رہی ہے، حکومت میں کون آئے گا اس کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہی ہوگا، عوام جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی اور حکومتی بیانیہ کیساتھ ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ معاشی اور سفارتی سمیت ہر محاذ پر پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، 30 سال میں پہلی بار پنجاب میں انڈسڑی مکمل بحال ہو رہی ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت بلوچ بھائیوں کیساتھ متحد کھڑی ہے۔ چودھری سرور نے کہا کہ ایل او سی پر بمباری بدترین بھارتی دہشتگردی ہے، بھارت خطے میں امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جس کا دنیا کو نوٹس لینا چاہیئے۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے گورنر پنجاب کے بلوچی طلباء کیلئے تاریخی سکالر شپ پروگرام کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں بلوچستان میں بھر پور توجہ کی ضرورت ہے۔ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مضبوطی کیلئے بلوچستان کی مضبوطی بھی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 897717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش