QR CodeQR Code

امریکی فضائیہ میں انتہاپسندی کی تربیت کا انکشاف

6 Aug 2011 14:41

اسلام ٹائمز:میڈیا میں سامنے آنے والی ایک پاور پوائنٹ کی فائل میں اس تربیتی کورس کو 43 سلائیڈز میں دکھایا گیا ہے، جس میں بائبل کی مشہور شخصیات جیسے حضرت ابراہیم ع اور روم پر حملے کے مناظر وغیرہ شامل ہیں۔ اس تربیت میں حصہ لینے والے افراد کے ذہنوں میں یہ بات نقش کی جاتی رہی ہے کہ شیطان کو ہرانے کے لئے جنگ ضروری ہے۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ امریکی فضائیہ کے اندر جوہری حملوں کو جائز قرار دینے کے لئے عملے کو حضرت عیسیٰ ع کو ایٹمی ہتھیاروں سے محبت ہے کے نام سے برین واشنگ یا انتہاپسندی کی تربیت کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ 20 سال سے تیسری جنگ عظیم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیلیفورنیا میں واقع امریکی فضائیہ کی وانڈربرگ ائیربیس میں صرف عیسائی جنگ کی تھیوری سیکھائی جا رہی ہے۔ اس تربیت میں بائبل اور مذہبی مناظر کو جوہری جنگ اخلاقی طور پر جائز سمجھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم میڈیا پر اس حوالے سے انکشاف ہونے کے بعد فضائیہ نے اس پروگرام کو معطل کر دیا ہے۔
میڈیا میں سامنے آنے والی ایک پاور پوائنٹ کی فائل میں اس تربیتی کورس کو 43 سلائیڈز میں دکھایا گیا ہے، جس میں بائبل کی مشہور شخصیات جیسے حضرت ابراہیم ع اور روم پر حملے کے مناظر وغیرہ شامل ہیں۔ اس تربیت میں حصہ لینے والے افراد کے ذہنوں میں یہ بات نقش کی جاتی رہی ہے کہ شیطان کو ہرانے کے لئے جنگ ضروری ہے۔ اس تربیت کے بانی مائیکی وائن سٹائن کا کہنا ہے کہ عیسائی بنیاد پرست ڈاکٹرئن کے مطابق جنگ ایک اچھی چیز ہے۔
امریکی فضائیہ کے ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کمانڈ کے ترجمان ڈیوڈ اسمتھ کے مطابق مذہبی کورسز جوہری میزائل چلانے والے افسران کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں، تاہم اب شکایات آنے کے بعد ہم مذکورہ تربیت پر نظرثانی کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 89772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89772/امریکی-فضائیہ-میں-انتہاپسندی-کی-تربیت-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org