QR CodeQR Code

پی ٹی آئی حکومت سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے، جماعت اسلامی

14 Nov 2020 13:49

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر نے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم کا بیان مضحکہ خیز اور عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس ملک کی معاشی صورتحال بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے، غریب عوام دوقت کی روڑی کیلئے بھی سخت پریشان، مگر حکمرانوں نے ذاتی اثاثہ جات اربوں و کروڑوں تک جا پہنچی ہیں، مہنگائی موجودہ حکمرانوں کو لے ڈوبے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرم پور پریس کلب میں پریس کانفرنس اور دعوتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنماء عبدالحفیظ بجارانی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے، کیونکہ اس حکومت میں بھی نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے بھگوڑے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم کا بیان مضحکہ خیز اور عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے جزائر سندھ کی ملکیت ہیں، وفاق کا قبضہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) و پیپلز پارٹی کی قیادت کے ہاتھ بھی کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں، اس لئے جماعت اسلامی کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف الگ تحریک چلا رہی ہے، عوام کے تمام مسائل کا حل جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت کے پاس ،عوام نے ساتھ دیا تو ملک سے ظلم و ناانصافی، کرپشن و مہنگائی کا خاتمہ کرکے ترقی، خوشحالی اور انصاف لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 897752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897752/پی-ٹی-آئی-حکومت-سابقہ-حکومتوں-کا-تسلسل-ہے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org