0
Saturday 14 Nov 2020 13:51

ہم اپنے سائنسدانوں کی وجہ سے دنیا کی مدد کے قابل بنے ہیں، فواہد چوہدری

ہم اپنے سائنسدانوں کی وجہ سے دنیا کی مدد کے قابل بنے ہیں، فواہد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ہم اپنے سائنسدانوں اور انجینئرز کی وجہ سے دنیا کی مدد کے قابل بنے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جب رواں سال فروری میں پہلا کورونا وائرس کیس پاکستان میں ظاہر ہوا تو اس وقت بڑا مسئلہ یہ تھا کہ ماسک سے لیکر وینٹیلیٹرز تک ہمارے پاس کسی تدبیر کا سامان نہیں تھا۔ فواد چوہدری نے پاکستان کے سائنسدان اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس ابھی بھی ہے اور اس میں اضافہ بھی ہو رہا ہے لیکن اس بار ہمارے سائنسدانوں،انجینئرز اور ٹیکنیشن کی محنت کی وجہ سے ہم ناصرف خودکفیل ہیں بلکہ دنیا کی مدد کے قابل بھی بنے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 897754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش