QR CodeQR Code

بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو طے، کارڈ سوشل میڈیا پہ وائرل

14 Nov 2020 13:54

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی طے پا گئی ہے۔ بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر 2020ء کو ہو گی۔ بختاور بھٹو کی منگنی یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود سے ہوگی۔ منگنی کی تقریب 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گی، جس میں سینئر سیاست دانوں سمیت معروف ملکی اور غیر ملکی شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کا رشتہ طے پا گیا۔ شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر 2020ء کو ہو گی، کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی طے پا گئی ہے۔ بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر 2020ء کو ہو گی۔ بختاور بھٹو کی منگنی یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود سے ہوگی۔ منگنی کی تقریب 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گی، جس میں سینئر سیاست دانوں سمیت معروف ملکی اور غیر ملکی شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔ بختاور بھٹو کی منگنی کا دعوتی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ کارڈ کو انتہائی منفرد طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جس پر بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔تاحال پارٹی ذرائع کی جانب سے بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر ان کی منگنی کا کارڈ وائرل ہو چکا ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں خوب مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 897756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897756/بختاور-بھٹو-کی-منگنی-27-نومبر-کو-طے-کارڈ-سوشل-میڈیا-پہ-وائرل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org