QR CodeQR Code

بھارت کا دہشتگرد تنظیموں سے گٹھ جوڑ، پاکستان نے ڈوزیئر تیار کرلیا

14 Nov 2020 16:31

ذرائع کے مطابق یہ ڈوزیئر اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو پیش کیا جائے گا، ڈوزیئر میں بھارتی شہر کریلہ اور کرناٹک میں داعش اور بھارتی انتہا پسند تنظیموں اور ان کے افغانستان میں موجود رابطوں کے شواہد کی نشاندہی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی مداخلت اور اس کے دہشتگرد تنظیموں سے گٹھ جوڑ سے متعلق ڈوزیئر تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈوزیئر اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو پیش کیا جائے گا، ڈوزیئر میں بھارتی شہر کریلہ اور کرناٹک میں داعش اور بھارتی انتہا پسند تنظیموں اور ان کے افغانستان میں موجود رابطوں کے شواہد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بھارت اور دہشت گرد تنظیموں کا یہ گٹھ جوڑ پاکستان سمیت خطے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، مزید کارروائیوں کیلیے ان تنظیموں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں کے غیر محفوظ ہونے اور دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے ملک میں اقلیتوں کیخلاف نارروا سلوک اور دہشت گردی سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 897792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897792/بھارت-کا-دہشتگرد-تنظیموں-سے-گٹھ-جوڑ-پاکستان-نے-ڈوزیئر-تیار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org