QR CodeQR Code

فاروق ستار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

14 Nov 2020 16:53

گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، چیئرمین این ڈی ایم اے، (ن) لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جب کہ پی پی رہنما جام مدد علی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ وائرس سے انتقال کرگئے۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ فاروق ستار نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد کئی اہم شخصیات بھی وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں۔ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، چیئرمین این ڈی ایم اے، (ن) لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جب کہ پی پی رہنما جام مدد علی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ وائرس سے انتقال کرگئے۔


خبر کا کوڈ: 897797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897797/فاروق-ستار-بھی-کورونا-وائرس-میں-مبتلا-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org