0
Saturday 14 Nov 2020 17:02

سردی میں اضافے کیساتھ کورونا کیسز بھی بڑھنا شروع ہوگئے، مرتضیٰ وہاب

سردی میں اضافے کیساتھ کورونا کیسز بھی بڑھنا شروع ہوگئے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے کیسز بھی بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ کوورنا وائرس کے کیسز کی شرح ساڑھے سات فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں احتیاط کے پیش نظر یہ شرح صرف ڈیڑھ دو فیصد تھی، یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ ہمارے ہاں سے کورونا ختم ہوگیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پہلے کی طرح احتیاط برتنا ہوگی، اوائل میں عوام نے کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا جبکہ بعض افراد نے یہ تاثر قائم کیا کہ کورونا پاکستان سے ختم ہوگیا۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہمیں اپنے روزگار کے ساتھ ساتھ احتیاط بھی کرنا ہوگی، شہری ماسک کے استعمال پر لازمی اور ہر صورت عملدرآمد کریں۔ انہوں نے کہا کہ گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں اپنے منہ اور ناک کو ماسک یا کسی کپڑے سے ضرور ڈھانپیں، فیزیکل فاصلے سمیت تمام ایس او پیز پر عمل کرکے کورونا سے بچا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 897798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش