0
Saturday 14 Nov 2020 17:49

لاہور میں اہم عمارتوں اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

لاہور میں اہم عمارتوں اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی زیر صدارت لاہور شہر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاء اینڈ آرڈر اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ایس پی سکیورٹی سردار سوار خان، ایس پی ڈولفن و مجاہد سکواڈ راشد ہدایت سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز، سکیورٹی برانچ کے افسران شامل تھے۔ ڈی آئی جی اشفاق خان کا کہنا تھا کہ شہر کے خارجی و داخلی راستوں پر سکیورٹی اور چیکنگ میکانزم مزید سخت کریں۔ ایس پی مجاہد راشد ہدایت داخلی و خارجی ناکوں پر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں، نفری کو بریف کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہر میں لاء اینڈ آرڈر اور امن وامان کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔ تاہم اہم تنصیبات، حساس مقامات، عمارتوں اور شاہراہوں کے گرد پٹرولنگ بڑھائی جا رہی ہے۔ انٹیلجنس بیسڈ انفارمیشن پر جرائم پیشہ، نقص امن کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 897802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش