0
Saturday 14 Nov 2020 22:16

افغانستان، کابل یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

افغانستان، کابل یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ افغان فورسز نے کابل یونیورسٹی پر ہونے والے سفاکانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا ہے کہ کابل یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حملے کا مقصد حکومت کو بدنام اور کمزور ظاہر کرنا تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کابل یونیورسٹی حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کا نام  عادل ہے اور اس کا تعلق افغان صوبہ پنج شیر سے ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے لیے اس نے حقانی نیٹ ورک سے ہتھیار حاصل کیے۔

افغان حکومت نے ابتداء میں افغان طالبان پر حملے کا الزام عائد کیا تھا، جس کی طالبان نے تردید کی تھی۔ بعدازاں داعش نے کابل یونیورسٹی اور اس سے کچھ روز قبل ایک اور تعلیمی ادارے کے نزدیک ہونے والے حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔ واضح رہے کہ 2 نومبر کو کابل یونیورسٹی میں ہونے والے حملے 30 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آوروں نے یونیورسٹی کی عمارت میں داخل ہوکر کلاس رومز میں گولیاں برسائی تھیں۔ بعد ازاں واقعے کی کئی اندوہ ناک تفصیلات بھی سامنے آئیں۔
خبر کا کوڈ : 897852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش