0
Sunday 15 Nov 2020 01:35

کراچی کو موہن جو دڑو بنانیوالے گلگت بلتستان کو ترقی دلانے کی بات کر رہے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

کراچی کو موہن جو دڑو بنانیوالے گلگت بلتستان کو ترقی دلانے کی بات کر رہے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں عزاداران پر زمین تنگ کرنے والے گلگت بلتستان الیکشن میں محبان اہلبیت ہونے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان الیکشن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی کو موہن جو دڑو بنانے والے گلگت بلتستان کو ترقی دلانے کی بات کر رہے ہیں، ایم ڈبلیو ایم نے گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے ظلم اور جبر کے اس دور میں بھی آواز اٹھائی، جب کوئی بھی اس کے لئے تیار نہیں تھا، 15 نومبر خیمے اور بلے کے نشان پر مہر لگانی ہے، ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد اسی بنیاد پر ہے کہ ہم اس صوبے کے مکمل آئینی حقوق بازیاب کریں۔
خبر کا کوڈ : 897885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش