QR CodeQR Code

امریکا میں کورونا سے اموات ڈھائی لاکھ سے بڑھ گئیں

15 Nov 2020 07:54

خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک شہر میں پیر سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹس اور بارز رات 10 بجے بند کر دیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا کی وبا سے ہلاک افراد کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بھی بڑھ گئی، آج مزید 500 اموات ہوئیں۔ امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک شہر میں پیر سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹس اور بارز رات 10 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ ادھر برطانیہ میں کورونا سے ایک ہی روز میں 472 اموات اور 27 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن پر مؤثر عمل نہ کیا گیا تو کرسمس تک صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 41 لاکھ 95 ہزار 637 افراد متاثر اور 13 لاکھ 15ہزار 642 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 3 کروڑ 77 لاکھ 9 ہزار 110افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 897893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897893/امریکا-میں-کورونا-سے-اموات-ڈھائی-لاکھ-بڑھ-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org