0
Sunday 15 Nov 2020 08:26

حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کا بھارت کے خلاف مظاہرہ

حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کا بھارت کے خلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ نے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘،’’ گو انڈیا گو بیک‘‘ اور’’ہم کیا چاہتے آزادی‘‘ جیسے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت نے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کر کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور بھارتی گولہ باری سے بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نوٹس لے اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق خودارادیت دلائیں۔
خبر کا کوڈ : 897896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش