0
Sunday 15 Nov 2020 11:13

آج کے شفاف انتخابات گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی پر مہر ثبت کریں گے، فردوس عاشق

آج کے شفاف انتخابات گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی پر مہر ثبت کریں گے، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ عوام ووٹ سے نئے گلگت بلتستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔ یہ بات وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آج آزاد اور منصفانہ انتخابات میں ووٹ کی پرچی کے زریعے نئے گلگت بلتستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جہاں احساس محرومی کا خاتمہ، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور حقدار تک اس کا حق پہنچانا اولین ترجیح ہو گی،
آج کے شفاف انتخابات گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی پر مہر ثبت کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 897908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش